خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر وائرل کرنے والے 4 ملزم گرفتار 

خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر وائرل کرنے والے 4 ملزم گرفتار 

اسلام آباد : خاتون کا آن لائن جنسی ہراساں کرنے اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد  نے  بڑی کارروائی کی ہے۔آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں ۔

ملزمان متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتے رہے۔ملزمان نے متاثرہ خاتون سے پیسے بھی وصول کئے۔گرفتار ملزمان میں محمد جمشید، محسن رضا، محمد حفیظ اور سوہان شاہ شامل ہیں۔ 

ملزم محمد حفیظ اور سوہان شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں ۔ملزمان متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتے رہے۔ملزمان نے قابل اعتراض مواد کے حوالے سے متاثرہ خاتون سے پیسے بھی وصول کئےجبکہ ملزم محمد جمشید اور محسن رضا نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے 17 لاکھ  روپے بٹورے۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ  کے تحت مقدمے درج کر لئے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں