Get Alerts

چینی کمپنی BYD کی برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 880 فیصد اضافہ

چینی کمپنی BYD کی برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 880 فیصد اضافہ

برطانیہ: چینی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی BYD نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں اس کی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر 880 فیصد بڑھ گئی ہے۔ کمپنی نے ستمبر میں برطانیہ میں 11,271 گاڑیاں فروخت کیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

برطانیہ اب BYD کے لیے چین کے علاوہ سب سے بڑا بیرونی مارکیٹ بن چکا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برطانیہ نے یورپی یونین اور امریکہ کے برعکس چین سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر کوئی محصول عائد نہیں کیا۔

BYD کی گاڑیاں مغربی حریف کمپنیوں کے مقابلے میں نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے کمپنی نے برطانوی مارکیٹ میں اپنی شیئر 3.6 فیصد تک بڑھائی ہے۔

BYD کے یو کے منیجر بونو جی نے کہا کہ کمپنی آئندہ مہینوں میں مزید ہائبرڈ اور الیکٹرک ماڈلز متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ان کے کاروبار کا مستقبل روشن نظر آتا ہے اور حال ہی میں کمپنی نے اپنا 100 واں ریٹیل آؤٹ لیٹ بھی کھولا ہے، جس سے گاڑیوں کی فروخت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ٹیگز: