ماسکو : روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی زیر صدارت سیاحت سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے جلد ویزا فری سہولت شروع کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق یہ سہولت قریبی مستقبل میں نافذ کی جائے گی تاکہ ان ممالک کے شہری آسانی سے روس کا سفر کر سکیں۔
چین نے پہلے ہی روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری سفر کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روس نے بھی جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا کے لیے ویزا فری سہولت کے آخری مراحل میں ہونے کا اعلان کیا تھا۔