ماسکو : روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اس سال روس نے یوکرین میں 5 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ روس کو میدان جنگ میں مکمل اسٹریٹجک برتری حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر گہرائی میں حملے کی کوششیں ہو رہی ہیں، لیکن ان سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔