Get Alerts

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے حالیہ اور آئندہ غیر ملکی دوروں کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور مختلف قومی امور پر مشاورت کریں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے، جس کا مقصد حکومتی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ٹیگز: