لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں آج سے جمعہ تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال ، اٹک ، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہفتے تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا، بارکھان اور ٹھٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ ایئر پورٹ 169، کچہری 88، شمس آباد 45، اسلام آباد (زیرہ پوائنٹ 77، بوکڑہ 71، ایئر پورٹ 69، گولڑہ 21، سیدپور 16)، منگلہ 72، جہلم 56، چکوال 52، گجرات 50، مری 42، اٹک 22، سیالکوٹ (سٹی 15، ایئر پورٹ 01)، سرگودھا (سٹی 15)، منڈی بہاولدین 03، جوہر آباد 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 62، مظفرا ٓباد (ایئر پور ٹ 25، سٹی 16)، کوٹلی 04، راولاکوٹ 03، ڈھالی 01،خیبر پختونخوا: کاکول 49، درگئی 41، بالاکوٹ، میاں خان 03، مالم جبہ 02، بلوچستان : بارکھان 22 اور سندھ: ٹھٹھہ میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44 ،دا لبند ین اورنوکنڈی میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے