ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کم، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ

ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کم، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ
کیپشن: ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کم، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں بڑھتی ہوئی امریکی ڈالر کی قدر کو بریک لگ گئی آج امریکی کرنسی 38 پیسے کم ہو گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 333.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، امریکی کرنسی 38 پیسے کم ہو گئی اور قیمت 167 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔

a5e44fe72eeb63eee5b714051dd2a3f3

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 333.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46396.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.71 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 14 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 977 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔