مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے ہیں،عمران خان

مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے ہیں،عمران خان

ملتان :چیئر مین  پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے ہیں،  میرے جلسے دیکھ کران کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی تھیں، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن، انتظامیہ  اور  مسٹرایکس نے ان کی مدد لیکن پھر بھی انکا صفایا ہوگیا ۔ اب  ان کو یہ ڈر رہے ہیں اگر اتوار کو الیکشن ہو جاتا تو ان کی تین وکٹیں مزید گر جا تیں ۔

عمران خان نے کہا میرا چیلنج ہے جب بھی 9 حلقوں میں الیکشن ہو گا، تمام سیٹیں پی ٹی آئی ہی جیتے گی، یہ اپناامپائر ہونے کے باوجود  ہار جائیں گے۔یہ ہارنے کے خوف سے وکٹیں اٹھا کر لے گئے ہیں۔


پاکستان تحریک انصاف  کے  ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے  کہا کہ ملتان کے  لوگوں اور خواتین کےجذبے اورجنون کوسلام پیش کرتا ہوں، مہر بانو قریشی کا مخالف امیدوار پیسے کی پوجا کرتا ہے، ہم نے کبھی پیسے کی پوجا نہیں کرنی،

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا آجکل میرے ایم پی ایز کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،اینکرز  اور صحافیوں کو بھی  ڈرایا جا رہا ہے، خوف کے بت سے ڈرنے والا کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ بچوں کونبیﷺ کی حیات مبارکہ کے  بارے  میں پتا  ہو ۔مدینہ کی ریاست دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں اپنے نبی ﷺ کے راستے پر چلنے کا حکم دیتا ہے  ، میری کوشش ہے ہم اپنے نبی ﷺکے راستے پر چلیں، نبی ﷺ کے راستے پر چل کر ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں،

عمران خان نے مزید کہا کہ زرداری، نوازشریف30سال سے  ملک کا پیسہ لوٹ رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہے جو بیرونی ملکوں کے حکم پر ہمارے فیصلے کرتے ہیں،یہ امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آئے،یہ روس سے سستا تیل نہیں لیں گے۔ ان کو انکے آقا کا ڈر ہے ۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنا  ہے ، جب تک کوئی  ملک اپنے پاؤں پر کھڑ ا نہیں ہو تا  پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو تی ۔

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا دو ماہ  سے  پاکستان کی معیشت نیچے جا رہی ہے، بجلی، ڈیزل کی قیمت دُگنا ہو چکی ہے، کسانوں کا برا حال ہے، ملک میں انڈسٹری بند پڑی ہے  اور بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا  ہمارے دورمیں ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ہمارے دورمیں چار بڑی فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی، ہماری حکومت میں کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ دیا گیا، ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ کی انشورنس دی ۔

 احساس پروگرام بارے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ ہم  سود کے بغیر قرض دے رہے تھے، ہمارے دورمیں ملک ترقی کر رہا تھا تب سازش کے تحت حکومت گرائی گئی۔ ضمنی الیکشن میں اپنی آنے والی نسل کو بچانے کے لیے ان کو شکست دینی ہے، آج سارا دن عدالت میں گزارا، کیس پر بات نہیں کرونگا، جب تک عدالتیں انصاف نہیں دیں گی کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے قبضہ گروپوں کا مقابلہ کرنا ہے،   دو کرپٹ خاندان اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ن لیگ نے ڈنڈے لیکر سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، ایسا پاکستان میں پہلے  کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا ۔  جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر  ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا  اور وہ  جان بچا کرعدالت سے بھاگے،ان لوگوں پراس وقت کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

 نوازشریف لندن بیٹھ کر کہتا ہے پہلے کیسزختم پھراین آراولیکرآؤں گا،نوازشریف نے ملک کے اربوں روپے لوٹے،جب تک طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لاتے قوم آزاد نہیں ہوتی،ہرجگہ کمزورآدمی پرظلم ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار ماہ میں انہوں نے ہمیں دلدل میں پھنسادیا ہے، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،ایک کروراوورسیزپاکستانی ہمیں بیرون ملک قرضوں سے آزادی دلا سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک میں انصاف نہ ہونے کی وجہ سے انویسٹمنٹ نہیں کر رہے، اللہ نے مجھے باری دی تو اوورسیزپاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کروں گا۔

 پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ان کے سارے بچے تحریک انصاف کا ساتھ دیتے ہیں،آج قوم میں شعور آ گیا ہے،اب تو بوڑھے بھی فیصلہ کرچکے ان جماعتوں کا ساتھ نہیں دینا، یہ جب بھی میدان میں آئیں گے ان کو پھینٹا لگائیں گے ۔