ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری

ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری

دبئی:  ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  ہیلی کاپٹر المکتوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑا تھا جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا. ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے, جو رات کی تربیتی پرواز پر تھا۔   پائلٹ کا تعلق مصر اور جنوبی افریقا سے ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا ہے۔