ایشیا کپ: سپر فور مرحلہ، پاک بھارت میچ کا ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

ایشیا کپ: سپر فور مرحلہ، پاک بھارت میچ کا ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ
سورس: File

کینڈی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل رضا مند ہو گیا۔ 

کولمبو میں جاری بارشوں اور مزید پیش گوئی کے پیش نظر  پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد  ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے10 ستمبر (اتوار) کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

fadac7a8474c1df3bcd5065247511391

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اگر بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران خراب موسم کی وجہ سے کھیل معطل ہو جاتا ہے، تو میچ 11 ستمبر (پیر) کو اس مقام سے جاری رہے گا جہاں سے اسے معطل کیا گیا تھا۔

اے سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 ستمبر 2023 کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان کے درمیان ہونے والے سپر 11 ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 میچ کے لیے ایک ریزرو دن شامل کیا گیا ہے۔ اگر بھارت بمقابلہ پاکستان کھیل کے دوران خراب موسم کی وجہ سے کھیل معطل ہو جاتا ہے، میچ 11 ستمبر 2023 کو اس وقت سے جاری رہے گا جہاں سے اسے معطل کیا گیا تھا۔ ایسی صورت میں، ٹکٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے میچ کے ٹکٹ اپنے پاس رکھیں جو کار آمد رہیں گے اور ریزرو ڈے کے لیے استعمال کیے جائیں گے.

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ سپر 11 ایشیا کپ کےسپر فور مرحلے میں بھارت پاکستان مقابلے کے لیے ریزرو ڈے سپر 4 مقابلہ کرنے والی ٹیموں کے چاروں ممبر بورڈز کی مشاورت سے لیا گیا ہے۔ 

89b7b6937824eb77e3754aa2076f5cef

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں ہونے والی بارشوں کے تناظر میں کئی بار اعتراضات اٹھائے تھے اور بارش کی پیشگوئی اور ایونٹ کے ری شیڈولنگ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

موسم کی پیشگوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق کولمبو میں دس دن تک بارش اور طوفان کے 60 فیصد سے 100 فیصد تک امکانات ہیں۔ 

 یاد رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاکستان بھارت میچ بارش کے باعث  بے نتیجہ ہی ختم کر دیا گیا تھا۔

سپر 4 شیڈول

9 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو

10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو


12 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو


14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو


15 ستمبر:بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو


فائنل


17 ستمبر: فائنل ، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو

مصنف کے بارے میں