جی 20 کانفرنس، سپین کے صدر  نے بھی بھارت جانےسے انکار کردیا

جی 20 کانفرنس، سپین کے صدر  نے بھی بھارت جانےسے انکار کردیا

نئی دہلی: جی ٹوینٹی کانفرنس میں  شرکت کے حوالے سےایک اور ملک کے صدر نے انکار کردیا ہے۔  بھارت میں ہونے والی  جی ٹوینٹی کانفرنس میں سپین کے صدر نے بھی جانے سے انکار کردیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق سپین کے صدر پیڈرو سانچیز  نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہاکہ   میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے کورونا کی معمولی علامات ہیں۔  اس وجہ سے  جی-20 سمٹ سمیت تمام سفری سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

صدر پیڈرو سانچیز نے مزید لکھا کہ میری طبیعت کافی بہتر ہے اور کوئی خطرے کی بات نہیں ہے  لیکن میں بھارت نہیں جا سکوں گا۔ خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب سپین کے صدر کی جگہ نائب صدر اور وزیر خارجہ بھارت آئیں گے۔


یاد رہے کہ چین اور روس کے صدور پہلے ہی جی-20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کرچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں