طلال چودھری پہلے تنظیم سازی پر توجہ دے  پھر پنجاب میں ہمارا سیاسی مقابلہ کرے ،حلقہ بندیاں  90 دن کے اندر انتخابات کرانے میں رکاوٹ نہیں ہیں: حسن مرتضی

 طلال چودھری پہلے تنظیم سازی پر توجہ دے  پھر پنجاب میں ہمارا سیاسی مقابلہ کرے ،حلقہ بندیاں  90 دن کے اندر انتخابات کرانے میں رکاوٹ نہیں ہیں: حسن مرتضی

لاہور:جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی پنجاب  سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ  طلال چودھری پہلے تنظیم سازی پر توجہ دے  پھر پنجاب میں ہمارا سیاسی مقابلہ کرے ۔

جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی پنجاب  سید حسن مرتضی  نے طلال چودھری کی پیپلز پارٹی پر تنقید کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ  طلال چودھری پہلے تنظیم سازی پر توجہ دے  پھر پنجاب میں ہمارا سیاسی مقابلہ کرے ۔

حسن مرتضی نے مزید کہا کہ  طلال چودھری کی کارکردگی مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے دوران نظر آئی۔ ان کاکہنا تھا کہ    آئین کہتا ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات لازمی ہیں ،   حلقہ بندیاں  90 دن کے اندر انتخابات کرانے میں رکاوٹ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ    انتخابات مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے نہیں کرانے الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں