Get Alerts

انسٹاگرام پر تخلیق کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف

انسٹاگرام پر تخلیق کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف

کیلیفورنیا : انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر مواد تخلیق کرنے والے صارفین (کریئیٹرز) کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت وہ اب اپنی ہی پوسٹس یا ریلز پر کیے گئے اپنے تبصرے کو "پن" (Pin) کر سکیں گے۔

یہ فیچر کریئیٹرز کو یہ سہولت دے گا کہ وہ اپنی بات کو نمایاں انداز میں سامنے رکھ سکیں، بحث کے رخ کو بہتر انداز میں کنٹرول کر سکیں، اور اہم معلومات یا وضاحت کو زیادہ مؤثر طریقے سے پیش کر سکیں۔

عام صارفین اس وقت صرف دوسرے لوگوں کے تبصروں کو پن کر سکتے ہیں، مگر اپنے تبصرے کو پن کرنے کا اختیار صرف اُن صارفین کو دیا جا رہا ہے جو "کریئیٹر اکاؤنٹ" استعمال کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ یہ فیچر تخلیق کاروں کو نہ صرف اپنی آواز نمایاں کرنے بلکہ بامقصد گفتگو شروع کرنے اور اضافی سیاق و سباق فراہم کرنے میں بھی مدد دے گا۔

ٹیگز: