کراچی:معروف اداکارہ اور میزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی مسائل پر ویڈیوز بنانا بند کر رہی ہیں اور کچھ عرصہ کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی۔
مشی خان نے اپنی ذہنی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی زندگی پر توجہ مرکوز کریں گی کیونکہ مسلسل سماجی مسائل پر آواز اٹھانے سے ان کا دماغ تھک چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں بہتری کی امید کھو چکی ہیں اور اسی وجہ سے اب وہ ایسی ویڈیوز نہیں بنائیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ معاشرتی ناانصافیوں پر آواز بلند کرتی رہی ہیں، مگر اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں گی تاکہ بہتر طریقے سے زندگی گزار سکیں۔
مشی خان کے مداح بھی ان کے اس فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔