مظفر گڑھ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین اور کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں، کیونکہ قدرتی آفات نے ان کی زندگیوں اور روزگار کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ وزیر خارجہ عالمی سطح پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فوری اپیل کریں تاکہ بین الاقوامی برادری سے امداد حاصل کی جا سکے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں، تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔