بہاولنگر: دریائے ستلج پر سیلفی لیتے ہوئے نوجوان پل سے دریا میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔ واقعہ اونچے درجے کے سیلاب کے دوران پیش آیا، جس کے باعث ریسکیو ٹیموں کو تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا، تاہم سیلابی ریلے اور خراب موسم نے امدادی کارروائیوں کو متاثر کیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، نوجوان کی تلاش جاری ہے لیکن موجودہ حالات کے باعث آپریشن میں تاخیر کا سامنا ہے۔