اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس کی اندرونی صورتحال سامنے آ گئی ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے چار ججز شریک نہیں ہوئے، جبکہ ان ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، فل کورٹ اجلاس میں اکثریتی فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی وصول کی جائیں گی۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے رولز میں فیسوں کے اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اجلاس میں ججز سے مزید تجاویز طلب کی گئی ہیں جو چار رکنی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔ تجاویز موصول ہونے کے بعد دوبارہ فل کورٹ اجلاس بلایا جائے گا تاکہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔