اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر حمید محمد عبد اللہ الرمیثی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ یہ اعزاز ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں صدر نے کمانڈر سے ملاقات بھی کی۔
صدر نے کمانڈر الرمیثی کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاک بحریہ کی جانب سے مستقبل میں بھی متحدہ عرب امارات نیوی کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
کمانڈر حمید الرمیثی نے بتایا کہ وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے فارغ التحصیل ہیں۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری بھی موجود تھے۔