Get Alerts

افغان خواتین پر پابندیاں افغانستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں: انتونیو گوتریس

افغان خواتین پر پابندیاں افغانستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں: انتونیو گوتریس

نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں خواتین کے خلاف امتیازی پالیسیوں اور بنیادی حقوق پر عائد پابندیوں پر طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 انتونیو گوتریس نے کہا کہ خواتین پر عائد پابندیاں ان کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہیں، جبکہ یہ پالیسیاں افغانستان کی معاشی ترقی، استحکام اور عالمی برادری میں انضمام کی راہ میں بھی رکاوٹ ہیں۔

 اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے افغان خواتین کے لیے اقوامِ متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے پر بھی زور دیا۔

 ماہرین کے مطابق خواتین کی تعلیم اور روزگار پر پابندیوں کے باعث افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے، جبکہ سیاسی آزادیوں میں مسلسل کمی عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

 اقوامِ متحدہ نے افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں تعلیم، روزگار اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر مسلسل زور دیا ہے۔

ٹیگز: