Get Alerts

برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری کے خلاف بڑا اقدام، معاون کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان

برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری کے خلاف بڑا اقدام، معاون کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان

 لندن: برطانوی وزیرخارجہ ایڈملی بینڈ نے دارالعوام میں خطاب کرتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیلی یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار دے دیا اور اسرائیل سے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے، جبکہ آبادکاری کے منصوبوں میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

 ایڈملی بینڈ نے غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام گزشتہ تین سال سے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق غزہ میں 70 ہزار افراد، جن میں 20 ہزار بچے شامل ہیں، مارے گئے۔

 برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا اور 60 فیصد گھر تباہ کر دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں، جبکہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ برطانیہ غزہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھاتا رہے گا۔

 ایڈملی بینڈ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیوں میں مزید 1200 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ غزہ کے شہریوں کی بھرپور مدد کرے گا اور غزہ کے طلبا کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

ٹیگز: