سوات: سوات اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی سطحِ زمین سے 154 کلومیٹر نیچے تھی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جہاں سے آنے والے جھٹکے سوات اور قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔