Get Alerts

فوج بھی ہر پاکستانی کی طرح پانامہ کیس کے میرٹ و انصاف پر فیصلے کی منتظر ہے، آئی ایس پی آر

فوج بھی ہر پاکستانی کی طرح پانامہ کیس کے میرٹ و انصاف پر فیصلے کی منتظر ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پرپاک فوج بھی ہر پاکستانی کی طرح میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹوئیٹر"پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ’برطانیہ میں پاناما کے سوال پر میرا جواب سیاق و سباق سے ہٹ پیش کیا گیا، جبکہ ہر پاکستانی کی طرح پاک فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا میں خبر رپورٹ ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج پاناما کیس سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوا اس کو قبول کرے گی، جبکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فیصلہ کیا آتا ہے۔‘آرمی چیف ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں میجر جنرل آصف غفور بھی ان کے ہمراہ ہیں جنہوں نے چند روز قبل وہاں میڈیا کو بریفنگ بھی دی تھی۔

ٹیگز: