پیانگ ینگ : شمالی کوریا نے شام پر امریکا کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ شام پر امریکا کا میزائل حملہ ایک خود مختار ریاست کے خلاف واضح اور ناقابل برداشت جارحانہ اقدام ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے حملے کو ناقابل برداشت جارحیت قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے لاکھوں مرتبہ یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ اس کا جوہری پروگرام کو مضبوط بنانا ہی ایک درست راستہ تھا۔ آج کی حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں طاقت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور اس سے لاکھوں مرتبہ یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ ہمارا جوہری سد جارحیت کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا فیصلہ ایک درست انتخاب ہے“۔