پیرس: فرانس سے ترکی جانے والی بین الاقوامی پرواز میں فرانسیسی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تو پرواز میںعملے سمیت سب نے اس خوشی کو خوب منایا۔
فرانسیسی خاتون گینین دائبی نائفی کی بچی کی پیدائش میں پرواز کے تربیت یافتہ عملے نے مدد کی ۔پرواز کونیکری گینی سے ترکش شہر جا رہاتھا ۔
خاتون فرانسیسی شہریت رکھتی کی حامل تھی ۔
بچی کی پیدائش کے بعد پرواز کو برکینا فاسو ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ زچہ بچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔