Get Alerts

یونس خان کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے ، انضمام الحق

یونس خان کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے ، انضمام الحق

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونس خان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے.یونس اور مصباح کی جگہ جلدپرنہیں کی جاسکے گی .انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو کامران اکمل سمیت کسی کا پریشر نہیں لینا چاہیے،فاسٹ باؤلرز کا زیادہ رنز دینا لمحہ فکریہ ہے پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی کیونکہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔
چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرے گا اس کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی. ایک سیریز میں 8 نئے لڑکے شامل کرنا آسان نہیں تھا .انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں آخری اوورز میں اچھا کھیلنے والے ہارڈ ہٹر بلے بازوں کی کمی ہے۔سلمان بٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اچھا کھیل رہے ہیں. وہ ہماری لسٹ میں ہیں۔ جب ہمیں ان کی ضرورت محسوس ہوئی ٹیم میں بلا لیں گے۔