نثار سیاسی آدمی ہیں ، پارٹی نہیں چھوڑیں گے، کیپٹن صفدر

نثار سیاسی آدمی ہیں ، پارٹی نہیں چھوڑیں گے، کیپٹن صفدر

اسلام آباد: مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ چودھری نثار سیاسی آدمی ہیں، پارٹی چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ چودھری نثار سیاسی آدمی ہیں وہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جائیں گے، الیکشن میں عام آدمی کو بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے، گلیوں میں رلنے والا ہی سیاستدان بنتا ہے۔
واضح رہے کہ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جوڈیشل مارشل لا پر یقین نہیں رکھتے لیکن اس کا عملی مظاہرہ سامنے آنا چاہیے۔