عمران خان سنی سنائی باتیں کر جاتے ہیں،انہیں پتا نہیں ہوتا کیا کہنا ہے،شہباز شریف کی آنکھوں پر پٹی بھی باندھ دیں پھر بھی جی ایچ کیو پہنچ جائیں گے : اعجاز الحق

عمران خان سنی سنائی باتیں کر جاتے ہیں،انہیں پتا نہیں ہوتا کیا کہنا ہے،شہباز شریف کی آنکھوں پر پٹی بھی باندھ دیں پھر بھی جی ایچ کیو پہنچ جائیں گے : اعجاز الحق
سورس: File

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر سیاستدان اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات نہ کریں۔ وہ سنی سنائی باتیں کر جاتے ہیں انہیں پتا نہیں ہوتا کیا کہہ رہے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعجاز الحق نے کہا کہ جس طرح نواز شریف کو 99ء میں بتایا تھا کہ آپ کی حکومت جانے والی ہے اسی طرح مارچ 2022 ء میں عمران خان کو بھی بتا دیا تھا کہ آپ کی حکومت چند دن کی مہمان ہے ۔ دونوں رہنماؤں کو کہا تھا فوج سے تعلقات بہتر کریں۔ 

اعجاز الحق نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ڈگی میں بیٹھ کر جانے والا بیان نہیں دیا میرا مطلب تھا کہ وہ چھپ کر آرمی چیف سے ملنے جاتے ہیں۔ ان کی آنکھوں پر پٹی بھی باندھ دی جائے تو وہ جی ایچ کیو پہنچ جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں