وفاقی کابینہ کا الیکشن کمیشن کوفنڈز فراہمی کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لینے کا فیصلہ

 وفاقی کابینہ کا الیکشن کمیشن کوفنڈز فراہمی کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لینے کا فیصلہ

اسلام آباد :  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کوفنڈز فراہمی کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ایک دن انتخابات کرانے پراتفاق کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کوپنجاب میں  الیکشن کیلئے فنڈزدینے کافیصلہ نہ ہوسکا۔تاہم الیکشن کمیشن کا فنڈزکامعاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے پراتفاق کیاگیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں پارلیمنٹ سے رائے لینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ،اجلاس کے شرکاء کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ  ہے جوفیصلہ کرے گی اس پرعمل ہوگا۔تین چارکافیصلہ ہےدوتین کوکیسے قبول کیاجاسکتاہے۔

مصنف کے بارے میں