Get Alerts

مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں بے نقاب: توانائی بحران نے 'شائننگ انڈیا' کا غرور خاک میں ملا دیا

مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں بے نقاب: توانائی بحران نے 'شائننگ انڈیا' کا غرور خاک میں ملا دیا

ممبئی/ سنگاپور: سنگاپور کے معروف جریدے "دی سٹریٹس ٹائمز" نے مودی حکومت کی نااہلی اور غلط حکمتِ عملی کا کچا چھٹا کھول دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت میں جاری بدترین گیس اور پیٹرول بحران نے نہ صرف صنعتی پہیہ جام کر دیا ہے بلکہ لاکھوں محنت کشوں کو بے روزگار کر کے پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات اور مودی سرکار کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث مارچ کے وسط سے بھارت میں توانائی کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے۔گیس کی قیمتیں 4 گنا تک بڑھ چکی ہیں، جس سے عام آدمی کی پہنچ سے ایندھن دور ہو گیا ہے۔
بھارت کے مشہور صنعتی شہر 'سورت' میں ٹیکسٹائل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے، جہاں کام بند ہونے کے باعث تقریباً ڈیڑھ لاکھ مزدور شہر چھوڑ کر واپس دیہاتوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق، بھارت میں پیٹرولیم اور گیس پر منحصر چھوٹی اور بڑی فیکٹریاں یا تو مکمل بند ہو چکی ہیں یا اپنی گنجائش سے بہت کم کام کر رہی ہیں۔ اس معاشی تباہی نے بھارتی شہریوں کو شہروں سے دیہات کی طرف بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے، جو کہ ایک معاشی تباہی کا واضح اشارہ ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران نے مودی سرکار کے "شائننگ انڈیا" کے جعلی نعروں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ رپورٹ میں درج ذیل اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی ہے. ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مودی سرکار کی غیر واضح پالیسی نے بھارت کو توانائی کے تحفظ سے محروم کر دیا ہے۔تیل و گیس کی قلت نے بھارتی معیشت کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں سے واپسی مشکل نظر آتی ہے۔
 مودی کی پالیسیوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے، جن کا جینا محال ہو چکا ہے۔

ٹیگز: