Get Alerts

پاک سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

پاک سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان کا علاقائی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق، سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو بھی فون

اسلام آباد / ریاض :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں جاری جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے طے شدہ معاہدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب نے اتفاق کیا ہے کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں کا سلسلہ مسلسل برقرار رکھا جائے گا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ کیا۔ تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں بھی خطے کی تازہ ترین صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
 علاقائی معاملات پر دونوں ممالک کا موقف ایک پیج پر ہے۔جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا۔سعودی عرب کا بیک وقت پاکستان اور ایران سے رابطہ خطے میں کسی بڑے سفارتی بریک تھرو کی جانب اشارہ ہے۔

ٹیگز: