عوام سے رابطہ ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے: شہباز شریف

عوام سے رابطہ ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے: شہباز شریف

لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام سے رابطہ رکھنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے اور یہ جمہوری نظم و ضبط کا محور اور سیاسی جماعتوں کے لئے آکسیجن کا کردار ادا کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ عوام کا اعتماد ہے جس نے نواز شریف کو حوصلہ دیا اللہ تعالیٰ میرے بھائی، قائد اور ریلی میں شریک تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی نہ کسی کے خلاف ہے اور نہ ہی احتجاج۔ نواز شریف عوام کے ساتھ اپنے گھر جا رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی قیادت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ ایسے مواقع پر تھریٹ الرٹ ہوتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں