Get Alerts

پرویز مشرف کا 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان

پرویز مشرف کا 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور کا سفر شروع ہوتے ہی 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور سفر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج خود کنٹینر پر ہیں اور یہ کنٹینر، کنٹینر کرتے آپ ہی کنٹینر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر 12 اگست کو پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اس جلسے سے خطاب کریں گے۔