Get Alerts

درندہ صفت جاگیردار نے معمولی بات پر گھریلو ملازمہ کو زندہ جلا دیا

 درندہ صفت جاگیردار نے معمولی بات پر گھریلو ملازمہ کو زندہ جلا دیا

ننکانہ صاحب: نواحی گاؤں میں درندہ صفت جاگیردار نے معمولی بات پر گھریلو   ملازمہ کو   زندہ جلادیا۔

اطلاعات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی چک 19 میں شقی القلب جاگیردار نے پٹرول چھڑک کر اپنی ملازمہ کو زندہ جلادیا۔ملازمہ فریاد کرتی رہی تاہم ظالم جاگیردار پر کوئی اثر نہ ہوا اور نہ ہی فوزیہ بی بی کی مدد کیلئے کوئی آیا ۔

پولیس کے مطابق بااثر جاگیردار نے 5 بچوں کی ماں فوزیہ بی بی کو پیشگی لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر جلایا۔

فوزیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔