وزیراعظم جائزہ کمیٹی میں سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم جائزہ کمیٹی میں سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :وزیراعظم کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بنائی گئی جائزہ کمیٹی میں اپوزیشن رہنما کو شامل کرنے کا فیصلہ ، خصوصی طور پر تشکیل دی گئی کمیٹی کو توسیع دی جائے گی ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شمولیت کی دعوت دے دی گئی .

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ ہے .

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں بھارت کیخلاف اقدامات کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی جائزہ کمیٹی کو توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے ۔