میں کہیں نہیں جا رہا، فواد عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی

میں کہیں نہیں جا رہا، فواد عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی
سورس: File

لاہور:  قومی کرکٹر فواد عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ اور امریکہ منتقلی  سےمتعلق گردش کرتی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبریں غلط ہیں،میں کہیں نہیں جارہے، گردش کرتی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد عالم کی ریٹائرمنٹ کو لے کر من گھڑت کہانیاں بنائی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل فواد عالم کے بارے میں کہا گیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر امریکا منتقل ہو رہے ہیں جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ 

Cricbuzz  کی ایک رپورٹ کے مطابق  فواد عالم امریکہ میں مائنر لیگ کرکٹ میں شکاگو کنگزمین کی طرف سے مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے۔ 

6cd539cb351c70ade15370e19748af9d


یاد رہے  فواد عالم کے امریکہ منتقلی کی خبریں آنے سے قبل پاکستانی کرکٹرز سمیع اسلم، حماد اعظم، سیف بدر اور محمد محسن بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے امریکا منتقل ہوچکے ہیں۔


فواد عالم نے قومی ٹٰیم کی جانب سے آخری انٹرنیشنل میچ سری لنکا کے خلاف جولائی 2022 میں کھیلا تھا۔ قومی ٹیسٹ کرکٹر  فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے  اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں