شمال مشرقی پنجاب،جنوبی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ بارش، بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

شمال مشرقی پنجاب،جنوبی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ بارش، بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
سورس: File

اسلام آباد:  شمال مشرقی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا،کشمیراورساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں می موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہےجبکہ سیالکوٹ، نارووال،لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، مری اور گلیات میںگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مالاکنڈ،ڈی آئی خان، بنوں اوروزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ سندھ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جھکڑچلنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مصنف کے بارے میں