فوج مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: آرمی چیف 

فوج مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: آرمی چیف 

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جہلم کے قریب تلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور وی ٹی فور ٹینکس کی لائیو فائرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کور کمانڈر منگلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق طویل فاصلہ پر مارکرنے والی ایس ایچ ففٹین آرٹلری گنز کی شوٹ اینڈ سکوٹ صلاحیت کا مظاہرہ بھی دیکھا ۔ اس موقع پر جدید جنگی آلات بھی ڈسپلے کئے گئے تھے ۔آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنری اور کریو کارکردگی کو سراہا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے۔پاک آرمی کسی بھی قسم کے مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔

مصنف کے بارے میں