واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پایا، جس میں مکمل جنگ بندی، تجارتی روابط کے فروغ اور ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ صدر ٹرمپ نے بطور گواہ دستخط کیے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک آئندہ جنگ کے بجائے معیشت اور ترقی کو ترجیح دیں گے۔ دہائیوں سے جاری نگورنو کاراباخ تنازع کے بعد یہ معاہدہ خطے میں امن کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔