Get Alerts

محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی: ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی: ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاع دی ہے، جبکہ بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، دیر، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اور کوہاٹ میں بھی بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا، تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

ٹیگز: