Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معیاری گوشت اور دودھ کی فراہمی کا عزم، صوبہ بھر میں سخت اقدامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کا معیاری گوشت اور دودھ کی فراہمی کا عزم، صوبہ بھر میں سخت اقدامات کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو معیاری اور محفوظ دودھ و گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبائی سطح پر فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا ہے کہ صوبہ بھر میں ناقص اور مضرِ صحت خوراک کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے۔

اس سلسلے میں چیف سیکرٹری نے محکمہ لائیو اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دینے اور مکمل لائحہ عمل فوری طور پر تیار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حکام کو تاکید کی گئی ہے کہ گوشت اور دودھ کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے، اور بازاروں میں فروخت ہونے والی ان اشیاء کا معیار ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی ہے، اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز: