Get Alerts

لاہور میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

لاہور میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

لاہور: لاہور میں اچانک ہونے والی موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری بارش سے گرمی اور حبس کی شدت کم ہو گئی، جبکہ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو سکھ کا سانس قرار دیا ہے۔

مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، اچھرہ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

بارش کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ بعض نشیبی مقامات پر معمولی نکاسی آب کے مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔

ٹیگز: