Get Alerts

جشن آزادی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ 16 اگست کو لاہور میں ہوگا

جشن آزادی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ 16 اگست کو لاہور میں ہوگا

لاہور: 79ویں جشن آزادی کے موقع پر مینز اور وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ 16 اگست کو لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں مرد اور خواتین ویٹ لفٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر عقیل جاوید بٹ کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والے مقابلوں کی میزبانی پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے چوبرجی گراؤنڈ میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کے مقابلوں کا آغاز سہ پہر 3 بجے جبکہ مردوں کی کیٹیگری کے مقابلے شام 5 بجے شروع ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والے تمام ڈویژنز، ایسوسی ایشنز اور کلبز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ہر الحاق شدہ ادارہ مردوں اور خواتین کی جانب سے دو، دو کھلاڑی میدان میں اتار سکے گا۔

منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان کلین اینڈ جرک ایونٹ کے مقابلے ہوں گے، جبکہ جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والے ان مقابلوں کا مقصد ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو فروغ دینا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

ٹیگز: