Get Alerts

دفاعی کامیابیوں کے بعد پاکستان کی توجہ معاشی محاذ پر ہے: علی پرویز ملک

دفاعی کامیابیوں کے بعد پاکستان کی توجہ معاشی محاذ پر ہے: علی پرویز ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ دفاعی میدان میں بڑی کامیابیوں کے بعد اب پاکستان کی اگلی منزل معاشی محاذ پر کامیابیاں حاصل کرنا ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پوری قوم خوش ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان آج دنیا بھر میں امن کے محافظ اور سلامتی کے ضامن کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ایران امریکا جنگ کے دوران بھارت سمیت کئی ممالک میں پٹرول کی قلت پیدا ہوئی، تاہم پاکستان میں پٹرول کا بحران پیدا نہیں ہوا۔

وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اب معاشی استحکام اور ترقی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

ٹیگز: