اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ انڈونیشیا اور کرغزستان کے دورے شیڈول ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 17 اگست کو انڈونیشیا جائیں گے اور ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 31 اگست کو کرغزستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دونوں دوروں کے دوران وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور دوطرفہ و علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔