لاہور کے بڑے حصوں میں بجلی غائب

 لاہور کے بڑے حصوں میں بجلی غائب

لاہور:لاہور اور گردونواح میں دھند نے ڈیرے ڈال دیئے اور حد نگاہ 30میٹرتک جاپہنچی ، لیسکو نے بجلی کا نظام بچانے کیلئے انوکھا طریقہ اپنایا اور گرڈ سٹیشن ہی بند کردیئے جس کی وجہ سے لاہور کا بڑا حصہ بجلی سے ہی محروم ہوگیا۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے تاج پورہ ، سمن شادمان ، ٹاﺅن شپ ، مغل پورہ ، وحدت روڈ ، اچھرہ سمیت دیگرعلاقے بجلی سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو حکام نے دھند کی وجہ سے پیداہونیوالی نمی کے باعث ممکنہ طورپر پہنچنے والی خرابی سے ترسیلی نظام کو بچانے کے لیے گرڈ سٹیشن ہی بند کردیئے جس کی وجہ سے صوبائی دارلحکومت کے اکثرعلاقے رات گئے سے بجلی سے محروم ہیں۔ لیسکو حکام کاکہناتھاکہ دھندکی شدت کم ہوتے ہی بجلی بحال کردی جائے گی ۔