ہماری کوشش ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ہو جائے،عمران خان

ہماری کوشش ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ہو جائے،عمران خان

  اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  اگر یہ آئی سی آئی جے کی دستاویز نہیں مانتے تو نوٹس کیوں نہیں بھیجا ۔نوازشریف نے وزیراعظم بن کر پیسا بنایا اور باہر بھجوایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں کاروبار کے لئے پرچی سسٹم کی بات کی گئی ۔عدالت میں انھوں نے کہا کہ کسی نے آکر پیسے دیے ۔حکومت کے وکیل نے تسلیم کیا کہ وزیر اعظم کا بیان سیاسی تھا۔ہماری کوشش ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ہو جائے۔امید کرتے ہیں کہ جنوری کے پہلے ہفتے یہی بینچ اس کیس کو سن۔کبھی کسی کیس میں اتنی دلچسپی نہیں لی گئی جتنا قوم اس کیس میں لے رہی ہے ۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کو کسی صورت بھولنے نہیں دیں گے۔اس کیس سے فیصلہ ہوگا کہ کیا طاقتور کے لیے بھی قانون ہے ۔پاناما سے پہلے مریم نواز کا انٹرویو ہے کہ ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ۔نوازشریف سے جواب طلب کریں گے ، قوم کو یہ معاملہ نہیں بھولنے دیں گے ۔نوازشریف نے کہا تھا کہ منی ٹریل کے ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں۔آئین کہتا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہے۔وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں بیان سیاسی تھا،۔ان کو یہ نہیں پتا کہ کس نے پیسے دیے ۔پاناما میں انکشاف کے بعد ان کو یہ جائیداد ماننی پڑی ۔