لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کے روز ملک بھر میں خنکی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی پہاڑوں پر برفباری اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز جیکب آباد میں ایک، استور میں 3، سکردو 2، تربت 2، خانیوال، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات 1، اسلام آباد 2، اٹک 2 راولپنڈی 3، بنوں 2، چترال 7، سیدو شریف 5 اور کالام میں 10 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔