سربراہ پاک فضائیہ کا عظیم امریکی پائلٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سربراہ پاک فضائیہ کا عظیم امریکی پائلٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کیپشن: سربراہ پاک فضائیہ کا عظیم امریکی پائلٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم امریکی پائلٹ بریگیڈئیرجنرل (ریٹائرڈ) چارلس ایلوڈ ییگر کی وفات پہ دلی رنج و غم کا اظہار کیا جو آواز کی رفتار سے تیز پرواز  کر نے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پائلٹ تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ائیر چیف نے جنرل ییگر کی پاکستان میں بطور امریکی دفاعی نمائندہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ییگرکی پاک فضائیہ کے ساتھ دلی وابستگی اوران کا پاک فضائیہ کی آپریشنل مہارت کا اعتراف ہمیشہ جلی حروف میں لکھا جائے گا۔