Get Alerts

گرین لائن منصوبے کے علامتی افتتاح کے موقع پر لیگی رہنماؤں اور رینجرز اہلکاروں میں تلخ کلامی

گرین لائن منصوبے کے علامتی افتتاح کے موقع پر لیگی رہنماؤں اور رینجرز اہلکاروں میں تلخ کلامی
سورس: فائل فوٹو

کراچی :  مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کرنے پہنچے تو احسن اقبال کی رینجرز اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

نیو نیوز کے مطابق ہجوم کے دوران احسن اقبال  کو  دھکے بھی پڑے۔ رینجرز اہلکاروں نے مسلم لیگی رہنماؤں کو گرین لائن منصوبے کے پل پر جانے نہیں دیا۔

ن لیگی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ رینجرز اہلکاروں نے ہمارے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ہمیں پل پر جانے نہیں دیا۔لیگی رہنماؤں نے نعرے بازی بھی کی۔ ؎

بعد ازاں احسن اقبال ، سابق گورنر سندھ محمد زیبر اور دیگر رہنماؤں نے فٹ پاتھ پر ہی علامتی افتتاح کردیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نواز شریف کا تھا اسی لیے ہم نے اس کا افتتاح کیا۔ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے یہ منصوبہ 3 سال تاخیر کا شکار ہوا