استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

فیصل آباد: سروں کے سلطان، عالمی شہرت یافتہ گلوکار  استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 48 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

پاکستان  کے ساتھ ساتھ  ہمسایہ ملک بھارت نے بھی  آواز  کا جادو جگانے والے گلوکار استاد راحت فتح علی خان  اب تک سیکڑوں قوالیاں گیت اورغزلیں گا چکے ہیں، ان کے  گیت اور غزلیں عوام میں بے حد مقبول ہیں۔

راحت فتح علی خان 9 دسمبر 1974 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے والد فرخ فتح علی خان اور نصرت فتح علی خان  سے بچپن میں قوالی کی تربیت حاصل کی  ۔

راحت فتح علی خان متعدد  ڈراموں اور فلموں کے ٹائٹل سونگ بھی گائے ہیں ،اس کے علاوہ وہ متعدد ملی نغمے بھی گا چکے ہیں  ،بھارتی فلم پاپ میں ان کے گانے “من کی لگن ” نے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

استاد راحت فتح علی خان کو 2019 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کے شعبے میں اعزازی طور پر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا ،  وہ اب تک متعدد ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز جیت کر ملک وقوم کا نام روشن کر چکے ہیں۔